کیا آپ روزانہ ورزش کرنے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

ورزش کو صحت کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اور جسمانی فٹنس کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔ فائل فوٹو ورزش کو صحت کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اور جسمانی فٹنس کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔

ورزش کو صحت کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اور جسمانی فٹنس کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔ ورزش کو معمول بنانے سے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

ورزش کرنے سے ہونے والے فوائد آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا آسان ہوتا ہے
ورزش سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں اضافے کی روک تھام بھی ہوتی ہے۔ اسی طرح ورزش جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ جب آپ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بناتے ہیں تو اس سے غذا سے جسم کو ملنے والی کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔

امراض قلب سے تحفظ ملتا ہے
ورزش کرنے سے جسم میں صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

مزاج خوشگوار ہوتا ہے
جسمانی سرگرمیوں سے متعدد دماغی کیمیکلز متحرک ہوتے ہیں جو خوشی کا احساس بڑھانے کے ساتھ ساتھ پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ ذہنی بے چینی یا تشویش کم ہوتی ہے جبکہ ڈپریشن سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ ورزش کرنے سے شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے اعتماد بھی بڑھتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھتی ہے
ورزش کو معمول بنانے سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور جسمانی خلیات کو آکسیجن اور غذائی اجزا کی فراہمی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور روزمرہ کے کاموں کے دوران تھکاوٹ نہیں ہوتی۔

اچھی نیند کا حصول
ورزش کو معمول بنانے سے رات کو نیند بہتر ہوتی ہے۔ درحقیقت ورزش کرنے سے رات کو بستر پر لیٹنے کے بعد جلد سونے میں مدد ملتی ہے جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ورزش کا کردار بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔ عمر میں اضافے کے ساتھ مسلز کا حجم گھٹ جاتا ہے، جس سے انجریز اور معذوری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ورزش کو معمول بنانے سے مسلز کو عمر بڑھنے کے باوجود مضبوط رکھنے میں مدد مل تی ہے جبکہ ہڈیوں کی موٹائی بھی بڑھ جاتی ہے۔

زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے
جسمانی سرگرمیوں سے لمبی زندگی کے حصول میں مدد مل تی ہے اور مختلف امراض سے جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کی کوشش کریں۔

install suchtv android app on google app store