وزن کم کرنے کیلئے ورزش کا درست وقت کونسا ہے؟

صبح 7 سے 9 بجے کے دوران ورزش کرنا جسمانی وزن کم کرنے  کیلئے بہترین ہوتا ہے۔ فائل فوٹو صبح 7 سے 9 بجے کے دوران ورزش کرنا جسمانی وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہوتا ہے۔

ورزش ہر ایک کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے کونسا وقت بہترین ہوتا ہے؟

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق ورزش کے ذریعے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ورزش کرنے کے وقت اور جسمانی وزن میں کمی کے درمیان ٹھوس تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح 7 سے 9 بجے کے دوران ورزش کرنا جسمانی وزن اور کمر کے گھیراؤ کو کم رکھنے کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں دوپہر یا شام میں ورزش کرنے والوں میں یہ تعلق کمزور ہوتا ہے۔

تحقیق میں 5285 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو 2003 سے 2006 کے درمیان نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کا حصہ بنے تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ صبح کے وقت ورزش کرنے والے افراد کا جسمانی وزن دیگر گروپس میں شامل افراد سے کم تھا جبکہ وہ غذا کی کم مقدار کا بھی استعمال کرتے تھے۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ صبح ورزش کرنے والے افراد دیگر کے مقابلے میں زیادہ وقت بیٹھ یا لیٹ کر گزارنے کے عادی تھے ، مگر پھر بھی صحت مند جسمانی وزن برقرار رہا۔

install suchtv android app on google app store