ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش

 ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش  فائل فوٹو ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش کرنے پر اپنے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بونس بھی دے؟۔ جی ہاں! 

چین میں ایک ایسی کمپنی جس کی پالیسی کچھ اسی طرح ہے۔چین میں کاغذ بنانے والی ایک کمپنی جس کا نام ڈانگپو پیپر ہے، اپنے ملازمین کو روزانہ 2 میل دوڑنے پر بونس سے نواز رہی ہے۔ یہ کمپنی صوبے گوانگڈونگ میں واقع ہے۔

کمپنی نے اپنے سال کے آخر میں بونس پروگرام کو ملازمین میں ورزش کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ جس کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر ملازمین میں ورزش کو فروغ دینا ہے۔

کمپنی کی پالیسی کے مطابق ایک ملازم مکمل ماہانہ بونس کا اہل اس وقت ہو گا اگر وہ پورے مہینے 50 کلومیٹر دوڑ مکمل کرلے جبکہ 40 کلومیٹر دوڑنے والے کو بونس کا 60 فیصداور 30 ​​کلومیٹر دوڑنے پر بونس کا 30 فیصد دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store