ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے فائل فوٹو وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔ یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ ورزش کے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

لہسن کے بغیر شاید ہی کوئی پاکستانی گھر ہو جہاں کوئی ڈش پکے اور اس میں ذائقے اور خوشبو کے لیے لہسن شامل نہ کیا جائے ۔

خوشبو میں تیز لہسن بے شمار فوائد کا خزانہ ہے جو ناصرف کھانوں بلکہ مختلف ٹوٹکوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے کہ بالوں کی نشو نما سمیت اس سے وزن میں بھی کمی بھی لائی جاسکتی ہے۔

لہسن کا استعمال صبح نہار منہ کیا جائے

لہسن کو کچا کھانا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، لہسن کو صبح خالی پیٹ استعمال کیا جائے اس سے آپ کا قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگا۔

لہسن کی چٹنی

وزن کم کرنے کے لیے لہسن کا استعمال اس کی چٹنی بنا کر بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ لہسن آپ کے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد دے گا اور یوں آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔

لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے آپ لہسن، لال یا ہری مرچ، پیاز اور دھنیے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

لہسن اور لیموں کی چائے

قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور جسم سے چربی کو دور کرنے میں لہسن اور لیموں کی چائے بھی اپنا جادوئی کمال دکھائے گی۔

اس کے علاوہ لیموں بھی جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یوں لہسن اور لیموں کی چائے سے آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store