چائے یا کافی؟ آپ کے لیے کون سا مشروب بہتر ہے؟

کافی اور چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروب ہیں فائل فوٹو کافی اور چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروب ہیں

کافی اور چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروب ہیں، دونوں ہی نہایت مقبول ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں توانائی کی سطح بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے اندر کیفین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں ان میں اینٹی آکسیڈینٹس کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو انسان کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کافی اور چائے دونوں ہی انسانی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن ان دونوں میں سے کون سی انسانی صحت کیلئے زیادہ مفید ہے؟آئیے ! اس سوال کا جواب جانتے ہیں۔

کافی اور چائے دونوں میں کیفین نامی ایک ایسا محرک ہے جو انسان کو بیدار اور متحرک رکھتا ہے۔ 2015 ء میں ایک ریسرچ سٹڈی پتہ چلا کہ جو لوگ مناسب مقدار میں کیفین کا استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو چائے یا کافی میں سے کچھ بھی استعمال نہیں کرتے۔

دیگر امراض میں بعض قلبی امراض، دماغی امراض جیسے الزائمراور رعشہ شامل ہیں۔ آنتوں کا کینسر ، یوٹیرس کا کینسر ، اور جگر کے کینسر جیسے کینسر کے امکانات بھی اس استعمال سے کم ہوسکتے ہیں۔

یوں تو کافی اور چائے دونوں ہی صحت کے لیے مختلف فوائد پیش کرتے ہیں لیکن یہاں کچھ ایسے پہلو تحریر کیے جارہے ہیں جہاں کافی چائے پر سبقت لے جاتی ہے۔

زیادہ کیفین:
کافی میں عام طور پر چائے سے زیادہ کیفین ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے لیے جو زیادہ محرک یا زیادہ توانائی کے خواہاں ہوتے ہیں، ان کیلئے کافی زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

بہتر ذہنی فعالیت:
کافی میں کیفین کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی چوکسی، ارتکاز اور توجہ مرکوز رکھنے میں زیادہ معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

بیماریوں سے بچاؤ:
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کافی کا استعمال بعض بیماریوں جیسے پارکنسنز، الزائمر اور بعض قسم کے کینسر کے خطرے سے بچاؤ فراہم کرسکتا ہے۔

تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال ممکنہ ضمنی اثرات کا باعث بھی بن سکتا ہے جیسے کہ دھڑکن میں اضافہ، گھبراہٹ، نیند میں خلل، اور کچھ افراد کے لیے ہاضمے کے مسائل۔

install suchtv android app on google app store