جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 3.12 سیکنڈ میں کافی کا کپ پی کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فیلکس وون میبوم نامی شخص نے فرینکفرٹ میں کم وقت میں کافی کا کپ پی کر یہ ریکارڈ بنایا۔
فیلکس نے گزشتہ ریکارڈ وقت سے 0.05 سیکنڈ کم وقت یعنی 3.12 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سیرئل ریکارڈ ساز آندرے اورٹلوم نے 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔
View this post on Instagram
ادارے کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیلکس نے اپنی کامیاب کوشش میں گرما گرم کافی کا کپ حلق سے اتارا۔