کیا آپ جانتے ہیں جوان رہنے کیلئے دن میں کتنے کپ چائے پینی چاہیے؟

کیا آپ جانتے ہیں جوان رہنے کیلئے دن میں کتنے کپ چائے پینی چاہیے؟ فائل فوٹو کیا آپ جانتے ہیں جوان رہنے کیلئے دن میں کتنے کپ چائے پینی چاہیے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چائے وقت سے پہلے آنے والے بڑھاپے سے بچاتی ہے اور انسان کو جوان رکھتی ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چینگدو میں واقع سچوان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن میں تین کپ چائے پینے سے آپ کی عمر بڑھ سکتی ہے۔

دی لانسیٹ ریجنل ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 30 سے ​​79 سال کی عمر کے 7,900 چینی شہریوں اور 37 سے 73 سال کی عمر کے 5,600 برطانوی بالغوں سے ان کی چائے پینے کی عادتوں سے متعلق پوچھا گیا۔

ان افراد سے چائے کی قسم، روزانہ پیے جانے والے کپ کی تعداد اور ان کے بلڈ پریشر ، کولیسٹرول کا پوچھا گیا اور ان کی عمر سے متعلق سوالات کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ ایک مشاہدہ تھا، اس لیے یہ طے کرنا ناممکن تھا کہ چائے پینے سے انسان جوان رہتا ہے یا نہیں اور بڑھاپا تاخیر سے آتا ہے یا نہیں۔

البتہ اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد میں بڑھاپا دیر سے آتا ہے، اس مطالعے میں زیادہ تر تعداد مردوں کی تھی جن میں انزائٹی اور بے خوابی جیسی کیفیت بہت کم تھی۔

محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک دن میں تین کپ چائے یا چھ سے آٹھ گرام چائے کی پتی پینااینٹی ایجنگ فوائد فراہم کر سکتا ہے، یعنی انسان زیادہ عرصے تک جوان رہ سکتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق شرکا جنہوں نے چائے پینا چھوڑ دیا تھا، ان کی عمر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

محققین کا خیال ہے کہ چائے کا بایو ایکٹیو جزو پولیفینول مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store