راولپنڈی انتظامہ کی جانب سے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں من چینی برآمد کرکے ذخیرہ اندوزوں گرفتار کرلیے۔
انتظامیہ کی جانب سے کئی گوداموں پر چھاپوں کے دوران ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے گودام سیل کردیئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سٹی نے راولپنڈی کے دو گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرکے گودام سیل کئے۔
تلہ گنگ میں عبدالوحید نامی شخص کے گودام سے ایک لاکھ چوہترہزارپانچ سوپچاس کلو اور رحمان علی کے گودام سے پچاس ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی۔
صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے پچیس ہزار کلو اورعرفان گودام سے پندرہ ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی۔
دوسری جانب سوات میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ کا ایکشن جاری ہے ، جہاں سے سولہ ہزار چینی کےتھیلےضبط کرلیے گئے اور ملزمان گرفتار کرکے گودام سیل کر دئیے گئے۔