پنجاب میں جان بچانے والی ادویات کا قحط

پنجاب میں جان بچانے والی ادویات کا قحط فائل فوٹو پنجاب میں جان بچانے والی ادویات کا قحط

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خون پتلا کرنے والے انجیکشن ہیپرین کی شدید قلت ہوگئی۔

دل کے مریضوں کے گاڑھے خون کو پتلا کرنے والا انجیکشن ”ہیپرین“ کی شدید قلت کے باعث صوبے کی سب سے بڑی علاج گاہ میو اسپتال میں دل کے آپریشن روک دیے گئے۔

انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی سمیت دل کی شریانوں کا معائنہ کرنے والی کیتھ لیب بھی گزشتہ 5 روز سے بند ہے۔ خون کی منتقلی اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کٹس ختم ہونے سے پلازما فیرائسز بھی روک دیے گئے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر نے میو اسپتال میں ادویات کی قلت کو انتظامی نااہلی قرار دے دیا۔

پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطابق امپورٹ مشکلات کے باعث جان بچانے والی ادویات کا اسٹاک ختم ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب میو اسپتال کے سی ای او پروفیسر ثاقب سعید کا مؤقف ہے کہ بیشتر ٹینڈر دیے مگر ادویات کی قلت کے باعث کوئی کمپنی ٹینڈر قبول نہیں کررہی۔

install suchtv android app on google app store