حیدرآباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

حیدراباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے فائل فوٹو حیدراباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

حیدرآباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیدراباد کے علاقے جمعہ گوٹھ، حالی روڈ، امریکن کوارٹر کا دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ ڈینگی وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے زیرانتظام چلنے والی ڈائگنوسٹک ریسرچ لیبارٹری کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ اگست اور ماہ سمتبر میں اب تک اندرون سندھ میں 1120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں حیدراباد ریجن کے 963 افراد بھی شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store