جاپان کا اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ویکسنیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جاپان کا اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ویکسنیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو جاپان کا اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ویکسنیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جاپان نے کرونا کی متغیر قسم اومیکرون سے شہریوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر ویکسی نیشن عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے پہل یہ منصوبہ تھا کہ وہ شہری جو کرونا سے بچاؤ کی دو خوراکیں حاصل کرچکے انہیں اکتوبر میں بوسٹر ڈوز لگائی جائیں تاہم کرونا کی ساتویں لہر کے باعث اب اس مہم کو ستمبر میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاپان کے وزیر صحت نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی ہوگئی تو ویکسی نیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا،اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیر صحت کاتو کاتسُونوبُو نے مزید کہا کہ فوری منصوبہ یہ ہے کہ اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو اومی کرون ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں،کیونکہ عوام کو اسی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ادویات ساز ادارے فائزر اور موڈرنا پہلے ہی اومی کرون کے بُوسٹر ٹیکوں کی منظوری کیلئے درخواستیں جمع کراچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store