شہزادہ ہیری کی سالگرہ پرمیگھن نے کیا تحفہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے؟

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری فائل فوٹو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری ممکنہ طور پر اپنی 39 ویں سالگرہ 15 ستمبر کو جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں انویکٹس گیمز دیکھ کر منائیں گے۔

اس حوالے سے شاہی مبصر ٹیسا ڈنلوپ نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کو ان کی سالگرہ پر ایک خاص تحفہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میگھن مارکل سالگرہ کے موقع پر شہزادہ ہیری کے پاس جرمنی جائیں گی ان کے ساتھ وہاں ان کی سالگرہ منانے۔

میڈیا پر بھی اس بارے میں کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میگھن مارکل متوقع طور پر شہزادہ ہیری کے پاس ڈسلڈورف جائیں گی اور وہاں ان کے ساتھ شاندار ہوٹل میں ان کے ساتھ ان کی 39 ویں سالگرہ منائیں گی۔

یاد رہے کہ فی الحال میگھن مارکل اس وقت اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا کے پاس کیلیفورنیا میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store