کیا شیخ رشید اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں؟ شیخ رشید کا اہم جواب سامنے آ گیا

وزیر ریلوے شیخ رشید اور اداکارہ عائشہ عمر فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید اور اداکارہ عائشہ عمر

وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہورہے ہیں اور اس بار بھی ایک اداکارہ کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شیخ رشید سے پوچھا کہ سنا ہے آپ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں جس کے جواب میں کہا شیخ رشید نے پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک ماڈل ہیں جس کے جواب میں شیخ رشید مسکرادیے۔

مزید جانیے: بڑی خبر آ گئی، عائشہ عمر کا شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار

خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگردنیا میں کسی قدرتی آفت کے بعد صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ ،طاہر القادری اور شیخ رشید زندہ بچے تو وہ شیخ رشید سے شادی کرنا پسند کریں گی۔

 

install suchtv android app on google app store