پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ و کاروباری شخصیت عائشہ عمر نے 8 مارچ، عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر تمام پاکستانی خواتین کو تحفہ دے کر حیران کر دیا ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب سے کچھ دیر قبل اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پرکل یعنی 8 مارچ کو اُن کی فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی خصوصی اسکریننگ ہوگی۔
عائشہ عمر کے مطابق یہ فلم تمام خواتین کے لیے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں مفت دکھائی جائے گی۔
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ کل یہ فلم مرد حضرات بھی دیکھ سکتے ہیں مگر اُنہیں یہ فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے ہوں گے۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اور یاسر حسین کی فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ گزشتہ ماہ 16 فروری کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی کہانی بازارِ حسن کے گرد گھومتی ہے جس کی ہدایت ابوعلیحہ نے دی ہے۔
فلم میں اداکارہ عائشہ عمر اور مہربانو نے ایک طوائف اور جنسی زیادتی کا شکار لڑکیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کا دورانیہ صرف 95 منٹ ہے۔
فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، یاسر حسین، بابر علی، عفت عمر، خالد انعم ، افتخار ٹھاکر، ایلے خان، شہریار چیمہ، نیئر اعجاز، عمیر عالم اور دیگر فنکار شامل ہیں۔