بڑی خبر آ گئی، عائشہ عمر کا شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار

اداکارہ عائشہ عمر فائل فوٹو اداکارہ عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی۔

ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ طاہرالقادری اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی جس پر عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لو گ شادی اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں تاہم ابھی میں خود بچی ہوں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے معاشرے میں لگتا ہے کہ شادی زندگی سنوارتی ہے اصل میں شادی زندگی کو ختم کردیتی ہے، تاہم ابھی انہیں شادی کی ضرورت نہیں جب کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔

install suchtv android app on google app store