فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکار، نجی اسپتال میں علاج جاری

فلمسٹارمیرا فائل فوٹو فلمسٹارمیرا

پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں

اپنی اداکاری، انگریزی زبان سمیت بیانات کولے کر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔ حادثے میں اداکارہ کی گردن اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کے باعث تو کبھی مختلف اسکینڈلزسمیت دوسرے فنکاروں پرتنقید کرنے جیسے معاملات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store