ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی فضائیہ کو بڑا نقصان ہوا ہے کانگریس رکن ایڈورڈ کیس نے امریکی فضائیہ کے انتالیس طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل افسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے تاہم انہوں نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور متعدد سوالات پر مبہم مؤقف اپنایا
کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار زون کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتالیس روزہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً تیرہ ہزار پروازیں کیں
رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف اقسام کے طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا جن میں ایم کیو - نائن ریپر ڈرونز، متعدد ایف- ففٹین اور اے- ٹین لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید ففتھ جنریشن ایف- تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، اسی طرح کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔