منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کیس کا فیصلہ سنا دیا وہ ہو گیا جس کی امید نہیں تھی

ایف آئی اے نے معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دے دی فائل فوٹو ایف آئی اے نے معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دے دی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دے دی۔

ایف آئی اے کی چار رکنی کمیٹی نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دی۔ ایف آئی اے نے اداکارہ کو کلیئر کرنے کے بعد تحقیقات کو داخل دفتر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایک شہری کی درخواست پر صوفیہ مرزا کے خلاف چار ماہ قبل تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماوران خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

شہری نے الزام عائد کیا تھا کہ صوفیہ مرزا غیر قانونی طریقے سے لاکھوں روپے بیرون ملک منتقل کرچکی ہیں۔

واضح رہے متعدد ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ صوفیہ مرزا دو سال قبل فراڈ اور اغوا کاری میں بھی ملوث قرار پائی گئی تھیں۔

 

مزید پڑھیں:ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی مداحوں کو خوشخبری

نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store