اداکارہ نیلم منیر نے خفیہ شادی کر لی؟ اداکارہ نے بڑا انکشاف کر دیا، شوبز کی دنیا میں ہلچل 

اداکارہ نیلم منیر نے خفیہ شادی کر لی؟ فائل فوٹو اداکارہ نیلم منیر نے خفیہ شادی کر لی؟

خبروں کے زینت بنے رہنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نی کہا کہ خفیہ شادی کی خبریں صرف افواہیں ہیں جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرونگی۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خفیہ شادی کی خبروں میں قطعاکوئی حقیقت نہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں ، شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے ۔

میں شوبز میں پہلی لڑکی نہیں جس کے بارے میں اس طرح کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوں بلکہ مجھ سے قبل بھی بے شمار اداکارائیں ایسی ہیں جن کی خبروں میں خفیہ شادیاں کرائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی مجھے اس کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس کا اعلان کروں گی اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض ایسے لوگ ہیں جو جب تک منفی اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلا لیں ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہتے ہیں ۔

 

install suchtv android app on google app store