مہوش حیات بھی مشرف کی حمایت میں میدان میں آگئی ایسا بیان دے دیا کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف اور  اداکارہ مہوش حیات فائل فوٹو سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف اور اداکارہ مہوش حیات

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر مہوش حیات نے پرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں۔ یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں۔-

 

اداکارہ نےمزید کہا کہ کیا قانون جرم ثابت ہونے تک کسی بھی مجرم کو بے گناہ قرار نہیں دیتا۔‘

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے اپنا اپنا رد عمل دیا۔

ایک صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئےسابق صدر آصف زرداری کی تصویر شیئر کی اور سوال اٹھایا کہ یہ بھی 5 سال صدر رہے ہیں، دونوں کے ساتھ ہمدردی کریں یا  کسی کو بھی معاف نہ کریں۔

 

مہوش حیات نے لکھا کہ ’کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، میں صرف یہ کہہ رہی ہوں کہ انہیں کم سے کم سنوائی کا ایک موقع دیا جائے۔‘

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج پرویزمشرف کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جا رہا، ميری شنوائی نہيں ہو رہی۔

ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ کم از کم کمیشن کی بات سنی جائے، امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔ غداری کیس میرے خلاف بے بنیاد ہے۔

install suchtv android app on google app store