دنیا بھرمیں مودی کا منہ کالا ہوگیا، بھارتی گلوکارہ نے بھارت میں ہلچل مچادی

مودی حکومت کو فاشسٹ کہا فائل فوٹو مودی حکومت کو فاشسٹ کہا

مودی حکومت کو فاشسٹ کہا جارہااور اسے ہٹلر سے تشبیہہ دی جارہی ہے مودی سرکار نے حال ہی میں جوکچھ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیا ہے اس پردنیا بھر سے ری ایکشن آنے کے ساتھ ساتھ انڈیا سے بھی ردعمل آیا ہے اور انڈین عوام نے مودی کے اس ایکٹ کو غلط قراردیا ہے۔

انتہا پسند ہندواس وقت حکومت پر اس قدر غالب آچکے ہیں کہ اب بھارت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی بابری مسجد کا فیصلہ خلاف قانون دیا ہے۔ تاہم بھارت میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو مودی پر کھل کر تنقید کرتے ہیں ان میں سے بھارت کی ایک مشہور گلوکارہ ہارڈ کور بھی ہے جنہوں نے مودی کے خلاف گانا گا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ہے۔

بھارت کی خاتون ریپر ہارڈ کور نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے گانا جاری کردیا گانے کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ایک “دہشت گردوں کا گروہ” ہے۔ کشمیری ٹو خالستان کے عنوان سے ریپ گانے میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیراوربھارت میں سکھوں پرانسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے اس سے قبل گلوکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی اورمرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو گالیاں دی گئی تھیں۔

گلوکارہ کو اپنے اس عمل سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کا ٹویٹراکائونٹ بھی اگست میں معطل ہوگیا تھا اوراس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی ہندوستانی گلوکارہ فی الحال برطانیہ میں مقیم ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی گلوکار اپنے جذبے سے باز نہیں آئی ا ور مودی حکومت اور ان کی پارٹی کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا اب گلوکارہ نے جو گانا گایا ہے وہ آن کی آن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اوردنیا بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں اس گانے کوسنااوردیکھا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store