فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں ’شامِ فیض‘ کی محفل

شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض فائل فوٹو شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض

شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ’شام فیض‘ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں نوجوان گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی مدھر آواز سے سماع باندھ دیا، لوگ جھومتے رہے۔


شام فیض کے نام سے یہ محفل میلوڈی تھیٹر انٹرنیشنل کی جانب سے سجائی گئی تھی جس میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں فیض احمد فیض کی نظمیں اور علامہ اقبال کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ گایا۔

شکوہ جواب شکوہ اور شیشوں کا مسیحا کے تحت اللفظ نَریٹر خاور ہاشمی نے ادا کیے۔

غانیہ شاہ گزشتہ سات سال سے فنِ گلوکاری سے وابستہ ہیں، یہ ان کا لانچ ایونٹ تھا، جس میں انہوں نے اپنی پہلی باقاعدہ پرفارمنس پیش کی اور محفل لوٹ لی۔

غانیہ شاہ علامہ اقبال کی شکوہ جواب شکوہ، شیشوں کا مسیحا اورفیض احمد فیض کی نظمیں گاتی ہیں۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فن کے دلدادہ لوگوں نے محفل میں بھرپور شرکت کی اور گلوکارہ غانیہ شاہ کو خوب داد دی۔

install suchtv android app on google app store