امریکی گلوکارہ بیونسے کی والدہ کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بیونسے کی والدہ کے گھر میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 5 جولائی کو 69 سالہ ٹینا کے گھر سے رقم اور زیورات چوری کیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملزمان گھر کے احاطے میں کیسے داخل ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس علاقے اور پڑوس کے گھروں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے مدد حاصل کر رہی ہے تاہم اس کیس میں اب تک کوئی خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیونسے اپنے شوہر اور 3 تین بچوں کے ساتھ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں۔