مشہور اداکار48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 برس کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے، خاندانی بیان میں تصدیق.

ہالی ووڈ کے معروف امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/f/f4/James_Van_Der_Beek_Photo_Op_GalaxyCon_Oklahoma_City_2025.jpg

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کی گئی۔ 11 فروری کو شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ “ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔”

خاندانی بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ہمت، وقار اور مضبوط اعصاب کے ساتھ گزارے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ان کی زندگی، انسانیت سے محبت اور وقت کی قدر کے حوالے سے بہت کچھ ایسا ہے جو دنیا کے ساتھ شیئر کیا جانا باقی ہے۔

جیمز وان ڈیر بیک کو ان کی اداکاری، منفرد انداز اور ٹیلی وژن و فلمی دنیا میں نمایاں کرداروں کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل تھی۔ ان کے انتقال پر مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store