معروف اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان ایک بار پھر نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے

معروف اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان فائل فوٹو معروف اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان

پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ایک اور ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کے منصوبوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

نیو برنزوک نیو جرسی میں منعقدہ ملاقات اور فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران اداکار دانش تیمور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ کبھی عائزہ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

اداکار نے جواب دیا کہ بالکل، کیوں نہیں؟ عائزہ کے ساتھ کام کرنے سے کون انکار کر سکتا ہے؟ ہم دونوں کو اداکاری سے لگاؤ ​​ہے اور ہم پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گزشتہ مشترکہ پروجیکٹس دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور اگر انہیں کوئی مضبوط اسکرپٹ مل جائے جس میں کردار متوازن ہوں، تو وہ دوبارہ ایک ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔

 واضح رہے کہ دانش اور عائزہ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب وہ دو بچوں بیٹی حورین اور بیٹے ریان کے والدین ہیں۔

علاوہ ازیں عائزہ کا آخری مقبول ڈرامہ ’جانِ جہاں‘ تھا جس میں وہ حمزہ علی عباسی کے مقابل نظر آئیں جبکہ دانش حال ہی میں ’شیر‘ میں سارہ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store