پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان نے ایک پروگرام میں مزاحیہ انداز میں دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ بات کی جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
افضل خان، جو شوبز انڈسٹری میں جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں، ماضی میں اپنے مشہور ڈرامے گیسٹ ہاؤس کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
حال ہی میں ایک رمضان اسپیشل پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے افضل خان سے سوال کیا کہ وہ اپنے بارے میں کون سی افواہ پھیلانا چاہیں گے۔
اس پر اداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ یہ خبر پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔
افضل خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، تاہم اس وقت ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی افواہ پھیلائی جائے تو لوگوں کے ردِعمل کو دیکھنا بھی دلچسپ ہو سکتا ہے۔
پروگرام کے دوران اداکار نے اپنی رخصتی کے وقت کے جذبات بھی بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر وہ واقعی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے کیونکہ انہیں اپنی زندگی کی جدوجہد یاد آ گئی تھی۔
ان کے مطابق شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی تھی اور اسی جدوجہد کو یاد کر کے وہ اس لمحے میں جذباتی ہو گئے تھے۔