یاد رہے کہ پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار روایتی اور قدیمی قہوہ خانہ، تکہ کباب اور چپلی کباب سمیت خشک میوہ جات کے علاوہ اپنے قصوں کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے شاہ رخ خان دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپ کے پاس پشاور آنے کا ایک بہترین جواز موجود ہے۔
جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’انشاءللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میرے والد مجھے پشاور اس وقت لے گئے تھے جب میں 15 سال کا تھا اور پھر اگلے سال بھی گیا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔
شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کے ساتھ جو سب سے خوبصورت وقت گزارا وہ پشاوراور سوات میں گزارا تھا لاہوراور کراچی سمیت ہر جگہ گیا تھا اور میری یہی امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے جاسکوں۔