بیٹی کی پرورش کیلئے اپنی انا کو قربان کرناپڑا، اداکارہ سائرہ یوسف

اولاد کی پرورش ماں باپ دونوں کا فرض ہے فائل فوٹو اولاد کی پرورش ماں باپ دونوں کا فرض ہے

ایک پوڈکاسٹ میں سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی کی پرورش سے متعلق سوال پر کہا کہ علیحدگی کے باوجود مشترکہ طور پر پرورش کرنیوالے والدین کیلئے جسمانی اور ذہنی طو پر مضبوط ہونا ضروری ہے، سابق شوہر کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش نے جو اہم چیز مجھے سکھائی وہ یہ تھی کہ مجھے اپنی انا کو کیسے قربان کرنا ہے ۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔
دوران پوڈکاسٹ میں سائرہ نے کہا کہ کیوں کہ زہرا نوریح کی بہن ہے اور جب بات نوریح کی ہو تو میں اپنی ذات سے متعلق نہیں سوچتی۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست میں بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store