بھارتی فلم کیلئے گانا گاکر بلال سعید تنقید کی زد میں آگئے

بلال سعید فائل فوٹو بلال سعید

پاکستانی معروف گلوکار بلال سعید معروف بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ میں اپنی آواز کا جادو چلانے میں ناکام ہوگئے اور صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

اپنے کنسرٹ کا آغاز پاکستانی گانوں سے کرنے والے معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ رواں ماہ 28 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں ان کے مدمقابل پنجابی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیرو باجوہ نظر آئیں گی۔

جگدیپ سدھو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی کامیڈی فلم کی کہانی 2 پنجاب پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشکل مشن پر کینیڈا جاتے ہیں۔

مذکورہ فلم کا گانا ’جے میں رب ہوندا‘ پاکستانی گلوکار بلال سعید کی سریلی آواز اور رومانوی انداز میں فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن راجیو کمار المعروف جانی نے کی ہے جبکہ اسے بیرون ملک میں عکس بند کیا گیا ہے۔

تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی اپنے شرکیہ کلمات کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگیا۔

صارفین کے مطابق اس گانے کے لیرکس کے باعث اس گانے پر پابندی عائد ہونی چاہئے، جبکہ بیشتر صارفین اس گانے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store