بالی وڈ اداکار سلمان خان پر فائرنگ

سلمان خان پر فائرنگ فائل فوٹو سلمان خان پر فائرنگ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،

ملزمان کی شناخت، ان کا پتہ چلانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بائیک پر ہیلمٹ پہنے دو افراد نے عمارت کی طرف اور ہوا میں چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے جس میں سے ایک گولی عمارت کی دیوار پر لگی،

فارنزک ماہرین کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور اداکار سلمان خان کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store