زرین خان بھی دیوانی ہو گئی کسی کی

زرین خان اور سلما خان فائل فوٹو زرین خان اور سلما خان

بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان لائے اور اگر وہ نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ بالی وڈ میں کام کریں گی، وہ سلمان خان سے ایک مداح کی طرح ملیں اور ان کی زندگی بدل گئی۔

زرین خان نے مزید کہا کہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح تھا اور نہیں یقین ہی نہیں آتا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو 2010 میں فلم ’ویر’ سے شہرت ملی اور آخری مرتبہ وہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store