سلمان خان سے شادی کی خواہشمند فین آج جیل میں کیوں؟؟

سلمان خان فائل فوٹو سلمان خان

سلمان خان کی مداح ان سے شادی کرنے کی خاطر پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی، جسے حراست میں لے لیا گیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی کا دعوی ہے کہ وہ سلمان کو بے انتہا چاہتی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند ہے۔

تاہم سلمان خان اپنے فارم ہاس پر موجود نہیں تھے، وہ ان دنوں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے اٹلی میں موجود ہیں۔

یہ لڑکی سپراسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں پنویل فارم ہاؤس کے ارد گرد منڈلاتی رہی،

اس کی مشکوک حرکتیں دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کونسلنگ کے لیے ایک این جی او کے حوالے کردیا ہے، جس نے اسے نفسیاتی علاج کے لیے مقامی اسپتال ریفر کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store