فلم اور ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں ’لیکن والدہ چاہتی ہیں کہ میں پاکستانی مرد کے بجائے ترکش یا یورپی مرد سے شادی کروں‘۔
ایک پوڈ کاسٹ میں عائشہ عمر نے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا جیون ساتھی چاہیے جس پر وہ مکمل بھروسہ کرسکیں اور ایماندار ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ میری امی ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی کسی پاکستان مرد کے بجائے کسی ترکش یا یورپی مرد سے شادی ہو۔
اداکارہ نے پوڈکاسٹ کے شروع میں کہا کہ ان کے بھائی پاکستان چھوڑ کر ڈنمارک چلے گئے ہیں، والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتی ہیں اور وہ خود بھی یہ فیصلہ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں اپنے ملک سے بے حد پیار ہے، ’پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اگر مجھے کسی سرزمین میں رہنے کا کہا جائے تو میں پاکستان کی ’سرزمین‘ کا انتخاب کروں گی، دنیا کی ہر خوبصورتی ہمارے ملک میں ہے لیکن گزشتہ 50 سال کے دوران سیاسی رہنماؤں نے جو حالات پیدا کیے ہیں اسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے‘۔
عائشہ عمر نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دوبارہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ اب ماں بننا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں اب ماں بننا چاہتی ہوں، پچھلے تین چار سال کے دوران اپنے آپ کو بُری صورتحال سے نکال لیا ہے۔‘
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ پہلے وہ ماں بننے سے گھبراتی تھیں کیونکہ میرا اپنا بچپن بہت بُرا گزرا ہے اس کے علاوہ لوگ جب کہتے تھے کہ اب دنیا میں مزید بچے پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو میں گھبراتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچ لیا تھا کہ شادی کے بعد میں بچہ گود لے لوں گی، میں اب بھی بچہ گود لینا چاہتی ہوں لیکن میں خود بھی ماں بننا چاہتی ہوں۔ ’
عائشہ عمر نے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا جیون ساتھی چاہیے جس پر وہ مکمل بھروسہ کرسکیں اور ایماندار ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ میری امی ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی کسی پاکستان مرد کے بجائے کسی ترکش یا یورپی مرد سے شادی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ صرف 30 برس کی تھیں جب والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے اپنی زندگی اکیلے مرد بن کر گزاری ہے، بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا، والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں، میں نے یہاں کام کرنے کیلئے بہت اصرار کیا۔‘
یاد رہے کہ عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت وہ بتا چکی تھیں کہ وہ شادی کرکے اب ماں بننا چاہتی ہیں۔
علاوہ ازیں وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔