پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اُبھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں گنوا دیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنے کرئیر، ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے دوران گفتگو اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بھی گنوائیں، انہوں نے کہا کہ انہیں فی الحال محبت نہیں ہوئی، یہ بے وقوفوں کا کام ہے اور وہ سمجھدار ہوگئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دل ٹوٹنے سے ڈرتی ہیں تاہم انہیں اپنے جیون ساتھی میں دو خوبیاں چاہیئے پہلی وہ لمبا ہو اور دوسری یہ کہ وہ خوبصورت ہو۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جیون ساتھی کے حوالے سے ابھی مزید کچھ نہیں سوچا کیونکہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں وہ فی الحال اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے دوران انٹرویو یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری میں اداکارہ صنم جنگ کی وجہ سے آئیں، کیونکہ ان کی اور صنم کی ایک مشترکہ دوست تھی جس نے انہیں صنم سے ملوایا اور پھر صنم نے ایک ہدایت کار سے متعارف کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ اداکارہ بننے کے لئے بہت سے آڈیشن پاس کرنے پڑتے ہیں لیکن انہیں پہلے ہی آڈیشن میں ڈرامے کے لئے منتخب کرلیا گیا۔