مداح کی جانب سے پیسے نچھاور کرنے پرعاطف اسلم نے کیا کہا؟

  • اپ ڈیٹ:
عاطف اسلم فائل فوٹو عاطف اسلم

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔

گلوکار ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں، حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے ان کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔

عاطف اسلم نے مداح کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر غصہ ہونے کی بجائے، اپنا کنسرٹ روکا اور اس مداح کو اسٹیج پر بلایا۔ گلوکار نے مداح کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ گلوکار کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

install suchtv android app on google app store