عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی 12 برس بعد پھر ایک ساتھ

عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی 12 برس بعد پھر ایک ساتھ فائل فوٹو عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی 12 برس بعد پھر ایک ساتھ

پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو چمکتے دھمکتے ستاروں عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کو پھر سے تازہ کردیا۔ مداحوں نے دونوں کو ساتھ دیکھ اور سن کر سُکھ کا سانس لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایاناز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ سے ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔

گلوکارہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو دیکھ اور سن کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی۔

مذکورہ ویڈیو میں گلوکار عاطف اسلیم کو اپنی ڈیبیو فلم 'بول' سے مشہور زمانہ گانا 'ہونا تھا پیار' گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ 

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی جیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 'بول' کا مقبول گانا 'ہونا تھا پیار' 12 برس بعد گلوکاروں کی سحر انگیز آواز میں سن کر صارفین لطف اندوز ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ اتنے طویل عرصے بعد دونوں کو ایک ساتھ سن کر ایکساٹمنٹ بڑھ گئی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ آنکھیں ترس گئیں تھی آپ دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے، کان ترس گئے تھے آپ دونوں کو پھر سے ایک ساتھ سننے کے لیے۔

install suchtv android app on google app store