موسیقی کے بے تاج بادشاہ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

موسیقی کے بے تاج بادشاہ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں فائل فوٹو موسیقی کے بے تاج بادشاہ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ عاطف اسلم نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔

عاطف اسلم نے جہاں اپنی سحر خیز آواز کے ذریعے ملک بھر میں اپنی پہچان بنائی وہیں گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

اپنی سریلی اور سحرانگیز آواز سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔
بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

عاطف اسلم نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔

ان کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لئے،دل نہ جانے کیوں،تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے نہ، دل دیاں گلاں شامل ہیں-

عاطف اسلم کی قوالی تاج دار حرم نے بھی مقبولیت کے کئی ریکارڈز قائم کئے

install suchtv android app on google app store