کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل فائل فوٹو کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں ڈاکو نے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بیوی، 2 معصوم بچوں اور بھانجی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکو نے مزمل نامی شہری کا پرس چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پرس گر گیا، مقتول مزمل پرس اٹھانے لگا تو قاتل فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، زخمی مزمل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2 شاہنواز بھٹو کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا مزمل اپنی بیوی، بھانجی اور 2 بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔

پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کر کے شواہد اکٹھے کیے اور اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیوز حاصل کر لی ہیں۔

مقتول کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف طلب کرتے ہوئے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store