شمعون عباسی نے اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شمعون عباسی فائل فوٹو شمعون عباسی

شمعون عباسی نے اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی۔

حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی۔

 شمعون کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے شادی بہتر ہے۔

 اداکار نے بتایا کہ لوگ اکثر اُن سے سوال کرتے ہیں کہ تم نے شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ میرے بھائی! مجھے بیوی کی ضرورت تھی گرل فرینڈ کی نہیں۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈز کا تصور نہیں ہے اگر آپ زندگی میں کسی کو چاہتے ہیں، تو آپ اس سے شادی کریں۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شادی کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد جہاں مداحوں نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اُنہیں چوتھی شادی کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store