کچھ جگہوں کی ایسی خاصیت ہوتی ہے جو اسے دنیا میں ممتاز بناتی ہے شام میں بھی ایسا ہی ایک گاؤں ہے جو نابینا افراد کے لیے بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک ایسا گاؤں بنایا گیا ہے جہاں وہ اطمینان اور سکون کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ زندگی گزار سکتے ہیں۔
اس گاؤں کو النوریا ’’بریل‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ نابیناؤں کیلئے نظام تحریر (بریل) کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔ اس گاؤں کو کچھ ایسے منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں نابینا افراد بغیر کسی تکلیف کے زندگی گزارتے ہیں۔
This village in Syria has been designed and dedicated to providing safe and comfortable living for people who are blind or visually impaired ? pic.twitter.com/OrZtNYVcQO
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 31, 2023
گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جن میں عبادت گاہ اور اسکول شامل ہیں جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچر دیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بریل گاؤں میں نابینا افراد کی پرورش، تحفظ اور انہیں زندگی میں کیا کیا حالات درپیش آسکتے ہیں، اس کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔