برف پر قدرتی نقش و نگاری نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا

برف پر قدرتی نقش و نگاری نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا فائل فوٹو برف پر قدرتی نقش و نگاری نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا

قدرت ہمیں اپنے کمالات سے حیرت میں مبتلا کرتی رہتی ہے اور ایسے ہی ایک قدرتی منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر شمال مشرقی چین کے دریا سونگھوا کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جہاں اس وقت موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور دریا نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا میں برف پر ایک خوبصورت ڈیزائن بنا ہوا ہے جسے صارف کی جانب سے برف کا پھول نام دیا گیا ہے۔

اس تصویر کی مزید خوبصورتی سورج کی سنہری کرنوں نے بڑھائی ہے جو ناصرف دریا بلکہ برف کے پھول کو مزید نمایاں کررہی ہے۔

اس تصویر کے شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے کسی نے اسے قدرت کا حسن قرار دیا تو کسی نے اسے قدرت کا جادو کہا۔

install suchtv android app on google app store