پی ٹی اے کا موبائل سم کے حوالے سے اہم فیصلہ، صارفین کیلیے بڑی خبر

پی تی اے فوائل فوٹو پی تی اے

 پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار کے حصول کیلئے این او سی جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ منظوری قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کی جانے والی جامع جانچ پڑتال کے بعد دی گئی۔

ہفتہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے نے مجوزہ ٹرانزیکشن کی مارکیٹ میں مسابقت، صارفین کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے پر مجموعی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت بھی کی گئی۔

این او سی کے اجرا کے بعد پی ٹی سی ایل کو قانونی اور تجارتی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ حصول کے آئندہ مراحل پر پیش رفت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دونوں کمپنیاں منتقلی کے دوران خدمات کی بلا تعطل فراہمی، معیارِ خدمات (کیو او ایس) اور لائسنس کی تمام شرائط کی مکمل پابندی یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے اس پورے عمل کی مکمل نگرانی کرے گا تاکہ صارفین کے حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ملک میں ایک مسابقتی، مستحکم اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store