امریکی ایئر لائن فرنٹیئر نے بلی کے 3 بچوں کو گود لینے والوں کو مفت فضائی سفر دینے کا بڑا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر لائن فرنٹیئر نے بلی کے3 بچوں، جنہیں امریکی ایئر لائنز ڈیلٹا، سپرٹ اور فرنٹیئر کے نام دیئے گئے ہیں، کو گود لینے والوں کو فضائی سفر کا دو مفت واؤچرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ایئر لائن فرنٹیئر نے یہ اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ان بلی کے بچوں کو گود لے گا جو لاس ویگس کے ایک شیلٹر کے پاس ہیں اور ان کی نام امریکی ایئر لائن سے منسوب ہیں، ان تمام افراد کو 2 فضائی سفر کے مفت واؤچرز دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بلی کے یہ 3 بچے جانوروں کے ایک شیلٹر ’دی اینیمل فاؤنڈیشن‘ کے پاس ہیں۔
This is so sweet! Thank you for the honor, @animalfndlv! We'd love to donate two flight vouchers each to the people who adopt @Delta and @Spirit; and four vouchers to the person who adopts Frontier. ?? @FOX5Vegas pic.twitter.com/kbmud6RcZt
— Frontier Airlines (@FlyFrontier) December 28, 2022
