بلجیم: طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ

 پائلٹ معجزانہ فائل فوٹو پائلٹ معجزانہ

ایک طیارہ خرابی کے باعث عمودی سمت میں زمین پر آ گرا، تاہم پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور سہولت سے کاک پٹ سے باہر نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ کسی خرابی کے باعث عمودی سمت زمین کی جانب گر رہا ہے، جسے روکنے کے لیے پائلٹ نے پیراشوٹ کھول رکھا تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد پائلٹ معمولی زخمی ہوا، جو خود طیارے سے نکل کر باہر آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی اور آسمان کی طرف دیکھا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ عمودی سمت میں زمین کی طرف گر رہاتھا جب کہ اس کا پیراشوٹ کھلا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ منظر دیکھ کر بہت حیران رہ گئے، جب پیراشوٹ نے جہاز کے گرنے کی رفتار کم کردی تھی اور زیادہ حیران کن بات یہ رہی کہ گرنے کے بعد پائلٹ خود طیارے سے نکل کر باہر آیا، جسے معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store