اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

 اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی فائل فوٹو اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔پاکستانی اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب میں بلکل ٹھیک ہوگیا ہوں، قرنطینہ میں میں نے لکھا، مطالعہ کیا اور تھوڑا بہت خود پکا کر بھی کھایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عدنان صدیقی نے لوگوں سے غیر ضروری مشورے نہ دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ 26 جولائی کو نامور پاکستانی اداکار میں کورونا کی تشخیص ہوگئی تھی۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخر کار کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداحوں سمیت کئی ساتھی اداکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔

install suchtv android app on google app store