باجی میں ’’ پاکستان ‘‘ ہوں

باجی میں ’’ پاکستان ‘‘ ہوں فائل فوٹو باجی میں ’’ پاکستان ‘‘ ہوں

میں نے  ڈھابے پر اسے گم صم دیکھا ہے ۔ اسکی  معصوم   نگاہوں میں ان گنت خواب ہیں ۔ وہ ہوٹل میں کام کرتا لیکن پڑھنا بھی چاہتا ہے ۔

اسکی شرٹ پر ’’ میں پاکستان ہوں ‘‘  سبز اور سفید دھاگے سے کڑھا ہے۔میں دفتر سے واپسی پر اسے  ابتدائی جماعتوں کا قاعدہ پڑھا دیتی ہوں ۔  اس دن  استاد نے اسے برتن دھونے کا کہہ دیا تھا ۔ دس منٹ بعد  آیا تو میں نے پوچھا  ’’ تم  ہمیشہ  یہی شرٹ کیوں پہنتے ہو۔ َ ‘‘ ؟

وہ ہنستے ہوئے بولا ’’ یہ کڑھائی میری ماں نے کی ہے ۔ کیونکہ میرا چلنا پھرنا ، بات کرنا سب کچھ پاکستان کیوجہ سے ہے ۔  میں تو پاکستان کی ’’مشوری ‘‘ ( مشہوری /  مثبت مارکیٹنگ ) کر رہا ہوں ۔  میں پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں ، چاہتا ہوں کہ لوگوں کو بتائوں کہ یہاں کتنی خوبصورتی اور محبت بھی ہے ۔ باجی کیا آپ کو عجیب نہیں لگتا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ شاید پاکستان میں صرف بم دھماکے ہوتے ہیں ، شاید یہاں     پر بس ایک جنون ہے ، پاگل پن ہے ۔ باجی ہم اچھی چیزیں کیوں نہیں دکھاتے ؟ باجی ہمیں ٹی وی پر اچھی اچھی چیزیں بھی تو دکھانا چاہیں   ناں ‘‘۔

install suchtv android app on google app store