گھربنانے کیلئے قرضہ لینے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل فائل فوٹو اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل

اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل کاکہنا ہےکہ گھربنانے کے لیے قرضہ لینے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے۔

سیما کامل نے کہا کہ 6 ماہ میں بینکوں نے 15 ارب کے قرضے کی منظوری دی ہے اور پہلے قرضے کی شرائط مشکل تھیں لیکن اب انہیں آسان کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کی باقاعدہ آمدنی نہیں، ان کے لیے بھی بینکوں کے ساتھ مل کر فارمولا بنایا گیا ہے۔

سیما کامل نے مزید کہا کہ عوام قرضے کےلیے قریبی بینک میں جائیں اور اس کے لیے اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری نہیں، صرف درخواست دیں، پھر بینک کو 30 دن میں اس درخواست کا جواب دینا ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store