اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کردیا۔

مرکزی بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا کر 21 فیصد کردیا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شیڈول سے ہٹ کر میٹنگ کے بعد نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلے پر کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف شرح سود میں مزید اضافہ چاہتا ہے۔ مہنگائی کی تاریخی بلند سطح کےباعث بھی شرح سود میں اضافے کا قوی امکان ہے پاکستان میں اس وقت پالیسی ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح بیس فیصد پر ہے۔

اسٹیٹ بینک نے دومارچ کو ہی انٹرسٹ ریٹ میں یکمشت تین فیصد اضافہ کیا تھا۔اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری کرے گا

install suchtv android app on google app store