ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدکمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدکمی فائل فوٹو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدکمی

اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔

install suchtv android app on google app store