ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 ماہ بعد پہلی بار اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 ماہ بعد پہلی بار اضافہ فائل فوٹو ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 ماہ بعد پہلی بار اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7ماہ سے مسلسل کم ہوتے ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس حالیہ اضافے سے 4.60ارب ڈالر ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10.44ارب ڈالرہے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس کے علاوہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5.84 ارب ڈالر کے ڈپازٹس ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک سال میں مجموعی طور پر 14 ارب ڈالرکی کمی آئی۔

install suchtv android app on google app store